کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

Published On 25 August,2023 05:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن فقیر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ آپسی جھگڑے کے دوران پیش آیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، تحقیقات کا آغاز کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔