کراچی : باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے لاش دفنا دی

Published On 24 August,2023 09:07 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرکے لاش دفنا دی۔

پولیس حکام کے مطابق اسد علی نامی شہری نے اپنی اہلیہ ثمینہ کی گمشدگی کے  حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا ، پولیس کے مطابق  اسد نے ثمینہ کے والد محمد کو بھی بتایا جس پر محمد اور دیگر رشتے داروں نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔

اس  دوران اسد کو پتہ چلا کہ محمد نے ثمینہ کو ڈھونڈلیا اور اپنے گھر لے گیا جس پر اس نے پوچھا تو ملزم نے کچھ نہ بتایا ۔ جس کے بعد اسد نے پولیس کو سارے واقعے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے محمد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ اتوار کو ثمینہ کو گھر لایا اور رات کو ہی اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش قریبی قبرستان میں دفنادی ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی جائے گی۔