کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک

Published On 25 August,2023 03:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے مزید ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے، ملزمان کی فائرنگ سے گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔