لاہور: کینال روڈ پر گاڑی نے 2 افراد کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 25 August,2023 03:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ رزاق کینال روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے گاڑی نے ٹکر کچل دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

رزاق کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔