لاڑکانہ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

Published On 23 February,2023 06:44 am

لاڑکانہ : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عرفان شیخ اور مجیب کھو سو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں ہلاک ڈاکو متعدد وارداتوں میں دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔