لیہ : سی ٹی ڈی کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

Published On 22 February,2023 03:28 pm

لیہ : (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے شہر لیہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کی شناخت عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد لیہ میں حساس عمارت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق  دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔