کراچی : بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 کے قریب فائرنگ ، ایک شخص زخمی

Published On 23 February,2023 02:44 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اوراسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔