پشاور : سی ٹی ڈی کا گرینڈ آپریشن ، ایک دہشتگرد ہلاک ،5گرفتار

Published On 22 February,2023 11:10 am

پشاور : (دنیا نیوز ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پشاور ریجن نے دہشتگرد بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاگیا ۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پشاور کے علاقے ٹیلہ بند کے علاقے سے بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے  دو سے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،  بھتہ خوروں  سے 2 کلاشنکوف ، 6 دستی بم، 2 پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔