چنیوٹ : پولیس مقابلے کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو گرفتار

Published On 23 February,2023 02:56 am

چنیوٹ : ( دنیا نیوز ) چنیوٹ کے تھانہ کوٹ وساوا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چنیوٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم اسحاق متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔