کراچی : موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

Published On 23 February,2023 02:38 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت ثمرین کے نام سے ہوئی ہے جو لڑکوں کا روپ دھار کر اپنے ساتھی ملزم قمر کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتی تھی ۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم قمر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔