کراچی : کورنگی کازوے کے قریب فائرنگ، راہگیر خاتون زخمی

Published On 23 February,2023 02:50 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی کازوے کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں راہگیر خاتون زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 35 سال ہے اور خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ خاتون ڈاکوؤں کی جانب سے شہری پر کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آنے کے باعث زخمی ہوئی۔