کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

Published On 03 February,2023 09:24 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا جامعہ کراچی میں داخلہ ہوگیا۔

 محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محمد حفیظ نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز میں داخلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی کپتانی مقدس گائے کی طرح، تنقید نہیں کی جاسکتی: محمد حفیظ

محمد حفیظ نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیر ہے۔