لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معیاری پچز تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ معیاری پچز تیار کرنے کےلئے انٹرنیشنل کیوریٹر رکھے جائینگے ، انٹرنیشنل کیوریٹر کی تقرری کے لئے اشتہار دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو ٹاپ ٹیم بنانےکے لیے اچھی پچز ضروری ہیں:شاہد آفریدی
پی سی بی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کیوریٹر پاکستان کی تمام ہوم سیریز سمیت ملکی کرکٹ کی پچز بھی تیار کروائے گا۔