ٹی 20 ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ڈھیر، کیویز کا میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز

Published On 22 October,2022 03:47 pm

سڈنی: (ویب ڈیسک) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پہلے میچ میں ہی ڈھیر ہو گیا، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے بہترین کھیل کا مظاہرین کیا، نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی فن ایلن 16 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے کھلاڑی کانے ویلیمسن نے 23 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے، فلپس بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر آنے والے کھلاڑی ڈیون کانوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور ایڈم زامپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے،جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سودھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی شکست دی، نیوزی لینڈ نے 11 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی رنز کے بڑے فرق نے نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی۔