پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا، سچن ٹنڈولکر نے پیشگوئی کردی

Published On 20 October,2022 05:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل ہی سابق کرکٹرز نے مختلف پیشگوئیاں کیں، پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بعد بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے بتایا کہ فائنل فور میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچیں گی۔

49 سالہ سابق بھارتی بلے باز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں چاہتا ہوں ہندوستان جیتے لیکن میری ٹاپ 4 ٹیموں میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گی۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سرپرائز دے سکتی ہیں۔

جب ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں حالیہ اپ سیٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ سنبھلنے کا وقت نہیں دیتی، لٰہذا ایسوسی ایٹ ٹیمیں کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔