ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے ہرا دیا

Published On 19 October,2022 05:21 pm

ہوبارٹ: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلوی شہر ہوبارٹ میں میگا ایونٹ کا میچ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19ویں اوور میں 122 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

خیال رہے کہ دو بار کی چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔