'کبھی مجھے بھی ایسے دیکھو'، شاداب کی شاہین سے معصومانہ خواہش

Published On 19 October,2022 08:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو وائرل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا میں موجود ہے اور اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فارغ وقت میں ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ دلچسپ گفتگو کا تبادلہ کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ شاداب خان نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کو پکڑے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں معصومانہ انداز میں شکایت کی کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھو جیسے گیند کو دیکھ رہے ہو، ویلکم بیک شاہین آفریدی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیا دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ کہہ رہے تھے آپ شادے؟۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ شیئر کئے جانے پر شاداب خان نے بھی ایک اور ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی شاداب خان کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو۔

نائب کپتان نے حسن علی کو جواب دیا کہ آپ ہمارے دل میں رہتے ہیں۔