ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

Published On 18 October,2022 09:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یہ ووٹنگ کے شفاف عمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنے ہیں، ووٹنگ پینل جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، ثنا میر، عروج ممتاز، عالیہ رشید، ڈاکٹر نعمان نیاز، رشید شکور، قمر احمد اور وحید خان پر مشتمل تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فضل محمود، عمران خان، عبدالقادر، حنیف محمد، ظہیر عباس، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔