پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم

Published On 19 October,2022 11:21 am

برسبین: (دنیا نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔

155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائےتھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔

برسبین میں کھلیے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے پہلے کھیتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔

افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہوئے، افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی جس کے بعد حارث روف اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 37 گیندوں پر 51 اور عثمان غنی 20 گیندوں پر 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔