انجریز کھلاڑیوں کیلئے درد سر بن گئیں، نواز آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Published On 22 February,2022 05:49 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ہونے والی انجریز کھلاڑیوں کے لئے درد سر بن گئیں، سپنر محمد نواز انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب نہیں ہونگے ۔

ٹیم مینجمنٹ نے حسن علی کی پی ایس ایل میں کارکردگی نہ ہونے پر پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، فاسٹ باؤلر گروئن انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز بھی نہیں کھیل رہے ۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ریزرو سے پروموشن دے کر پلئینگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، محمد نواز کے متبادل کھلاڑی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا، متبادل کھلاڑی کا فیصلہ دو سے تین روز تک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔