کراچی: (روزنامہ دنیا) ملتان سلطان کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ محمد رضوان ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، ان کیساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے کوئی دباؤ نہیں رہتا۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان کیساتھ اننگز کا آغاز کرنا انتہائی اچھا احساس ہے۔ سلطانز کے لئے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ہم دونوں کو اس بات کا اندازہ اور احساس رہتا ہے کہ ہر روز آپ رنز نہیں کرسکتے، دونوں صورت حال کے مطابق کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔
شان مسعود نے کہا کہ چھ دن میں ملتان سلطانز نے چار میچ کھیلے ہیں اور محمد رضوان نے انہیں بہت دوڑایا ہے، لہذا اب انہیں فزیو کے پاس جانا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔