چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان

Published On 02 February,2022 08:15 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر ٹاس جیتنے کے بعد ہم باؤلنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔ رضوان نے مزید کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں کیوں کہ نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔