محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو موصول

Published On 03 February,2022 10:47 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو موصول ہوگئی۔

محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا اور وہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کررہے جبکہ باؤلنگ ایکشن رپورٹ گزشتہ ہفتے کرکٹ آسٹریلیا کو موصول ہوئی۔

قومی کرکٹر کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لمز یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا تھا جبکہ رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن چونکہ بگ بیش میں رپورٹ ہوا تھا اس لئے رزلٹ کا اعلان بھی کرکٹ آسٹریلیا کرے گا۔