محمد عامر اور محمد الیاس پی ایس ایل 7 سے باہر ہوگئے

Published On 03 February,2022 10:55 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور محمد الیاس انجری کا شکار ہوکر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور کراچی کنگز کو بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور محمد الیاس ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر انجری کے باعث پہلے ہی پی ایس ایل 7 کا کوئی میچ نہیں کھیلے جبکہ کراچی کنگز کو اپنے ابھی تک کے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔