شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین باؤلنگ سپیل کرادیا

Published On 03 February,2022 09:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین باؤلنگ سپیل کرادیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں میچ میں اسلام آباد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف رنز کے انبار لگائے ، کولن منرو اور اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے چار اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیے۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے سب سے مہنگا ترین سپیل ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر نے گزشتہ سال زلمی کیخلاف چار اوورز میں 65 رنز دیے تھے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2019ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 62 رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔