واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ نے ادویات، گاڑیوں اور سیمی کنڈکٹرز پر بھی 25 فی صد ٹیرف لگانے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فارماسوٹیکل اور سیمی کنڈکٹرز چپس پر صنعتی ٹیرف 25 فیصد یا اس سے زائد سے شروع ہو گا، صنعتی ٹیرف ایک سال کے دوران آہستہ آہستہ بڑھے گا، دنیا کی بڑی کمپنیاں جلد امریکا میں نئی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کریں گی۔
ادویات اور چپس بنانے والوں کو امریکا میں فیکٹریاں لگانے کیلئے کچھ وقت دیا جائے گا، امریکی بالادستی اور کامیاب پالیسی کے نفاذ کیلئے انہیں ٹیرف سے بچایا جا سکے گا، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا فارماسوٹیکل سیکٹر اور چپ سازی پر ٹیکس کب لگایا جائے گا۔
ٹرمپ کے ایلومینیم اور سٹیل پر 25 فیصد ٹیکس کا نفاذ 12 مارچ سے ہوگا۔