ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا میں افغان آبادکاری کی نگرانی کرنے والے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ

Published On 19 February,2025 06:21 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں افغان آبادکاری کی نگرانی کرنے والے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

2 لاکھ افغانیوں کیلئے امریکا کے دروازے بند ہوگئے، آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر اس سال اپریل میں بند ہو جائیں گے، سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے والے 40 ہزار افغان قطر سے امریکا آنے کیلئے فلائٹس کیلئے تیار تھے۔

2 لاکھ میں سے آدھے افغان باشندے پاکستان سے امریکا آنے کے انتظار میں ہیں، امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 18 ہزار افغان امریکا میں آباد ہو چکے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بیرون ممالک امریکی سفارتخانوں میں سفارتکاروں کی تعداد بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔