کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس روس کی طرف سے تیار کردہ غلط معلومات ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ اپنے ملک کا دفاع کرتا رہوں گا، روس مجھ سے جان چھڑانا چاہتا ہے کیونکہ میں پیوٹن کے لیے بہت تکلیف دہ شخص ہوں۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ میں یوکرین کا صدر ہوں اور 73 فیصد لوگوں نے مجھے ووٹ دیا اور کوئی یوکرین پر اپنی مرضی کے مطابق قبضہ نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین یقینی طور پر امریکی حمایت کے بغیر نہیں جیت پائے گا ، روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کو 320 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، ہم نے جنگ میں 120 بلین ڈالر، امریکا اور یورپ نے 200 بلین ادا کئے۔