امریکا یوکرین میں امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 17 February,2025 06:37 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا یوکرین میں امن کیلئے بھرپورکوششیں کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرزیلنسکی روس یوکرین امن مذاکرات کا حصہ ہوں گے، روسی ہم منصب سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکا کی اعلیٰ قیادت روسی حکام سے یوکرین جنگ کے خاتمے پرمذاکرات کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن امن کیلئے سنجیدہ ہیں یا نہیں؟ جلد طے ہوگا، فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں، ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا، ابھی یہ معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ روسی حکام سے ملاقات کیلئے سعودی عرب روانہ، یوکرین جنگ خاتمے پر روس اور امریکا کے حکام کی سعودی عرب میں بات چیت ہوگی۔