دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست دہلی کو نیا وزیراعلیٰ مل گیا، حکمران پارٹی بی جے پی کی ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ مقرر ہوگئیں۔
ریکھا گپتا آج رام لیلا میدان میں حلف لیں گی، دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرز میں نو منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگ میں ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔
ترجمان بی جے پی کے مطابق وزیر اعلیٰ سمیت پوری کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔