فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوششیں مسترد کرتے ہیں: یو اے ای کا امریکہ کو دوٹوک جواب

Published On 20 February,2025 12:58 am

ابوظہبی: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران صدر یو اے ای سے اہم ملاقات ہوئی۔

اماراتی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان کئی علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، عرب رہنما نے امریکا کو فلسطین سے متعلق دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر یو اے ای نے غزہ کے تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور کیا، اماراتی صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور پائیدار امن کی ضرورت ہے، غزہ میں امن خطے میں استحکام یقینی بنانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔

اماراتی صدر مزید گفتگو کرتے ہوئے خطے میں تنازع کی توسیع سے اجتناب کیلئے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔