ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔
میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مجھے روس امریکا مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے، مذاکرات کا اعلیٰ درجہ کا جائزہ لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ روس، امریکا اور سعودی عرب کے رہنماؤں کے درمیان توانائی کے مذاکرات کی ضرورت ہے، اب سفارتی مشن کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں سعودی ولی عہد کو فون کروں گا۔
روسی صدر نے کہا کہ مجھے ٹرمپ سے مل کر خوشی ہوگی لیکن اس کے لیے تیاری کی ضرورت ہے، ہم نے کبھی یورپی یونین سے بات کرنے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے رابطہ منقطع کیا۔