کمپالا: (ویب ڈیسک ) مغربی یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب ایک سکول پر دہشتگرد تنظیم سے منسلک اے ڈی ایف عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ایف ڈی) کے ارکان نے مشرقی کانگو میں واقع یوگنڈا کے ایک گروپ جس نے اسلامک اسٹیٹ سے وفاداری کا عہد کیا ہے، نے مپونڈوے میں لوبیریرا سیکنڈری سکول پر حملہ کیا، ایک ہاسٹلر کو آگ لگا دی اور کھانا لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق اب تک سکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور انہیں بویرا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، حملے میں زخمی 8 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے مرنے والوں میں سکول کے بچوں کی تعداد سے متعلق آگاہ نہیں کیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے تھے جو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ویرونگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔
یاد رہے کہ اپریل میں بھی اے ایف ڈی نے کانگو کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک کردیا تھا۔
سال 1998 میں اے ایف ڈی نے کانگو کے ایک انسٹی ٹیوٹ پرحملہ کرکے 80 بچوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ، اے ڈی ایف کا تعلق وسطی افریقا میں دہشتگرد تنظیم کے ساتھ ہے۔