نوشہرو فیروز : پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 17 June,2023 02:06 am

نوشہروفیروز : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کنڈیارو پپری لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کی شناخت عطا محمد مری عرف عطو مری کے نام سے ہوئی ہے ۔

ایس ایچ او کنڈیا عبدالمجید آرائیں نے بتایا کہ پولیس گشت کر رہی تھی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، گرفتار ڈاکو کے اوپر 30 سے زیادہ مقدمات درج ہیں، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔