گھوٹکی : مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک، 2زخمی حالت میں گرفتار

Published On 17 June,2023 02:55 pm

گھوٹکی : (دنیانیوز) گھوٹکی کے قریب موٹر وے ایم 5 پرمبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان گھوٹکی پولیس کے مطابق ضلع و موٹروے پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ڈاکو سکھر پولیس کی ناکہ بندی سے فرار ہوئے ، ملزمان سے مختلف اقسام کا خطرناک اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔

پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔