اوکاڑہ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری جاں بحق

Published On 17 June,2023 01:43 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری جاں بحق ہوگیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود میں جبوکہ روڈ پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سجاد کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مزاحمت پر سجاد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا کہ جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق شہری کی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔