شکارپور: دو گروپوں میں خونی تصادم، 3 افراد جاں بحق

Published On 17 June,2023 07:54 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونی تصادم میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مدیجی کے قریب کچے کے علاقے میں پیش آیا، کلہوڑا برادری کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں جونیجہ برادری کے 3 افراد قتل ہو گئے۔

فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید کشیدگی کی فضاء برقرار ہے جس سے مزید قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ جونیجہ اور کلہوڑا برادری میں زمین کے تنازع پر اب تک 20 افراد قتل ہو چکے ہیں۔