ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین نے شوہر مارکس ریکونین سے علیحدگی اختیار کرلی۔
سنا مارین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے 19 سال تک ساتھ نبھانے پر اپنے شوہر کا اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اب بھی اچھے دوست ہیں اور علیحدگی کے باوجود یہ دوستی برقرار رہے گی اور ہم ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا کریں گے۔
وزیراعظم سنا مارین کی حکومت کی سینٹر لیفٹ پارٹی کی حکومت گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں شکست کے باضابطہ حکومت سے استعفیٰ کا اعلان کر چکی ہے اور نئے سربراہ کے انتخاب بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے بھی الگ ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ سنا مارین 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں اور انہیں دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔