نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں لیتھیم کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ بے بنیاد نکلا، حکومتی ادارے نے خبروں کی تردید کر دی۔
پاکستان سے متصل بھارتی صوبے راجستھان کے ناگور ضلع میں لیتھیم کے بہت بڑے ذخائر ملنے کی خبروں کو سرکاری ادارے جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے بے بنیاد‘ قرار دے دیا ہے۔
جی ایس آئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیتھیم کے بہت بڑے ذخائر ملنے سے متعلق جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے حوالے سے متعدد اخبارات میں شائع خبریں پوری طرح بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔