برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتالوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا

Published On 11 May,2023 05:35 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتالوں کا سلسلہ طول پکڑ گیا، ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے ہیتھرو کے سکیورٹی گارڈز نے تنخواہوں کے تنازع پر نئی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کے درجنوں ملازمین ہوائی اڈے کے قریب جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔

مزدور یونین کے مطابق 2017 کے بعد ہیتھرو ملازمین کی اوسط تنخواہ میں 24 فیصد کمی آئی، عالمی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کم تنخواہ مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کے سکیورٹی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ 1 ہزار 400 سکیورٹی افسران 25 سے 27 مئی کو واک آؤٹ کریں گے۔