لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی پر انکی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی سے متعلق غیر ملکی میڈیا کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر حواس بحال ہوئے ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا تھا اور انہیں آج رات سپریم کورٹ کے مہمان کے طور پر پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرانے کی ہدایت کی ہے۔