واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنسی ہراسگی کیس میں ملوث پائے گئے ہیں، جیوری نے متاثرہ خاتون جین کیرول کو 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 27 برس قبل جین کیرول کے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے جیوری نے قرار دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل سٹور کے ڈریسنگ روم میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی زندگی تباہ کی۔
جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیتے ہوئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچائے جانے پر 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات دیے۔
سابق امریکی صدر کے وکیل کے مطابق وہ 2024ء میں الیکشن مہم کی وجہ سے اپیل کریں گے، ٹرمپ کو اتنی دیر تک ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی جب تک کیس اپیل پر ہے۔