تل ابیب: (دنیا نیوز) مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے مغربی کنارے میں گھر، گھر تلاشی کے دوران 2 مزید فلسطینی نوجوان شہید کر دیے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں شہدا کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال شہد ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 123 تک پہنچ چکی ہے۔
ظالم اسرائیلی مسلح افواج نے مظاہروں کے پیش نظر سخت اقدامات کرتے ہوئے نابلس، غزہ اور مقبوضہ پناہ گزین کیمپ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
اسرائیلی فورسز نے نابلس کے بعد جنین کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے۔