انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کی فراہمی پوری انسانیت تک یقینی بنائی جائے گی۔ویکسین کی فراہمی کا عمل مصائب کا شکار ہے۔ قریبا 100 ممالک میں اب تک ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں پہنچ سکی۔
ان خیالات کا اظہار ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی وبائی مرض کے بعد ترقی کے لیے مالیاتی تعاون” کے حوالے سے کانفرنس کے لیے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین موہوم صورت اختیار کر چکی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے بغیر وباء پر قابو پانا اور اقتصادی بحالی کا عمل شروع ہونا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ممالک جو اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے مطلوبہ مقدار حاصل کر چکے ہیں انہیں زائد ویکسین ضرورت مند ممالک کو دے دینی چاہیے۔