لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدہ لیں، غیر ضروری ملاقاتوں اور سفر سے گریز کیا جائے، پاکستان برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈٰو پیغام میں کہا ہے کہ مثبت کیسز سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، خدا کیلئے عوام کورونا کی تیسری لہر کو بہت سنجیدہ لیں، عوام احتیاط نہیں کر ینگے تو پھر کورونا کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا، اس مشکل وقت میں عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفر سے گریز کریں، ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کورونا کے خلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کرنا ہوگی۔