وادی: (دنیا نیوز) ضلع کلگام میں بھارت کی انسانیت سوز کارروائی کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کلگام کے گاؤں' لاڑو' سمیت مقبوضہ وادی میں کل 14 کشمیری شہید ہوئے۔
انسانیت کی دھجیاں اڑاتی بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں نوجوانوں کو گھیرے میں لے کر گولیوں سے بھون ڈالا، ظلم کے خلاف احتجاج کیلئے نکلے تو بھارتی درندے ایک بار پھر ان پر ٹوٹ پڑے۔ گولیاں لگنے سے متعدد مظاہرین شہید اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے، ملبے میں بم پھٹنے سے 3 نوجوان شہید ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران 25 سے زائد نہتے کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔