تین نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

Last Updated On 18 October,2018 12:08 pm

سری نگر (دنیا نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ روز ہونے والے تین نوجوانوں کی شہادت پر آج مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال حریت کانفرنس نے دی ہے۔

گذشتہ روز سری نگر کے علاقے فتح کدل میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کاروائی کے دوران تین نوجوانوں کی شہادت پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی کال حریت کانفرنس نے دی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ گزشتہ روز شہدا کی نمازِ جنازہ میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔