سری نگر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر زبردست احتجاج

Last Updated On 17 October,2018 11:50 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شھادت پر بھارت کے خلاف عوام نے زبردست مظاہرہ کیا۔

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت پاگل پن پر اتر آیا، مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ سری نگر کے علاقے   فتح کدل  میں بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو گو لیاں مار کر شہید کیا۔

شہادتوں کے بعد کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بھارتی فورسز نے واقعے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی زدوکوب کیا۔

حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جانب سے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔