مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا پنچایتی انتخابات کا ڈرامہ ناکام

Last Updated On 16 October,2018 09:35 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) سری نگر کے علاقے 'سورا' میں کشمیری نوجوانوں نے انتخابی کھیل رچانے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ہر حربہ ناکام ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پنچایتی انتخاب کا ڈرامہ بھی فیل ہو گیا۔ سری نگر کے علاقے  سورا  میں کشمیری نوجوانوں نے انتخابی ڈرامے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کم اور بھارتی فوجی زیادہ نظر آئے،ب بھارت نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔