سری نگر: (دنیا نیوز) بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں پنچائتی انتخابات کا ڈرامہ بھی بری طرح ناکام ہو گیا۔ ایک سو ستتر 'میونسپلز ' میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ہر ہتھکنڈا ناکام ہوتا جا رہا ہے۔ پنچائتی انتخابات کے ڈرامے کا بھی ڈراپ سین ہو گیا۔ ایک سو ستتر میونسپلز میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے۔ حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے بھارت پنچائتی انتخاب کے نام پر وادی میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جا رہا ہے۔
یاد رہے گذشتہ چند برسوں کے دوران بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی، نوجوان حریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد مودی حکومت سمجھ رہی تھی کہ تحریک آزادی ختم ہو گئی، تاہم یہ غلط فہمی اس وقت نکل گئی جب لاکھوں کشمیری نوجوان برہان وانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے اور مظاہروں کا زور بھارت تاحال کم نہیں کر سکا۔